اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ: عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس نکالنے پر پابندی

لکھنؤ میں اس برس 12 ربیع الاول کے موقع پر کسی قسم کے جلوس کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔ لکھنو کے جوائنٹ پولیس کمشنر لا اینڈ آرڈر پیوش مودیا نے مولانا خالد رشید فرنگی محلی اور جلوس مدح صحابہ کمیٹی کے اراکین کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے۔

عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس نکالنے پر پابندی
عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس نکالنے پر پابندی

By

Published : Oct 14, 2021, 3:55 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے عیش باغ عید گاہ میں پولیس انتظامیہ نے مولانا خالد رشید فرنگی محلی اور جلوس مدح صحابہ کمیٹی کے اراکین کے ساتھ میٹنگ کی جس میں عید میلادالنبی کے جلوس نکالنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

میٹنگ میں اعلان کیا گیا کہ کووڈ 19 کے پیش نظر رواں برس ریبع الاول کو جلوس مدح صحابہ نہیں نکالا جائے گا۔ ساتھ میں اس موقع پر بڑے جلسے بھی نہیں ہوں گے۔ کووڈ گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے تمام پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔

لکھنو کے جوائنٹ پولیس کمشنر لا اینڈ آرڈر پیوش مودیا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر نکلنے والے جلوس و پروگرام کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ ہوئی ہے، جس میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہے۔ کووڈ گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔

عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس نکالنے پر پابندی
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر شہر میں متعدد پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔ لہذا اس حوالے سے حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں میٹنگ منعقد ہوئی تاکہ اس موقع پر کسی قسم کے خلفشار یا نہ خوشگوار حالات نہ پیش آئیں۔

مزید پڑھیں: انتخابی جلوسوں پر کوئی پابندی نہیں توعید میلادالنبی کے جلوس پر پابندی کیوں؟


انہوں نے کہا کہ چوک و دیگر علاقوں میں اضافی حفاظتی اہلکاروں کے دستے تعینات کیے جائیں گے، جس میں سول ڈیفنس، پی ایس سی، ریزرو پولیس فورس کی تعیناتی ہوگی۔

وہیں، خالد رشید فرنگی محلی نے بتایا کہ میٹنگ میں ضلع انتظامیہ و پولیس انتظامیہ کے افسران موجود رہے۔ بارہ ربیع الاول کے موقع پر ہونے والے پروگرام کے حوالے سے صاف صفائی، بجلی، پانی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ تمام انتظامات بہتر طریقے سے کیے جائیں گے، ساتھ ہی رواں برس جلوس مدح صحابہ کو منسوخ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی گائیڈ لائن کے پیش نظر کہیں کوئی جلوس نکالا جائے گا۔ انہوں نے شہر کے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ کسی قسم کا جلوس نہ نکالیں۔ آئندہ برس بڑے پیمانے پر جلوس اور جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details