ETV Bharat / state

انتخابی جلوسوں پر کوئی پابندی نہیں توعید میلادالنبی کے جلوس پر پابندی کیوں؟ اویسی

author img

By

Published : Oct 14, 2021, 12:23 PM IST

اسدالدین اویسی نے کہا کہ گزشتہ دنوں گلبرگہ میں کانگریس، بی جے پی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں جلوس نکالا تھا۔ لیکن عید میلادالنبیؐ کے جلوس کو نکالنے پر پابندی کیوں عائد کی جارہی ہے۔

اسدالدین اویسی
اسدالدین اویسی

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کرناٹک حکومت کی جانب سے ریاست کے مختلف مقامات پر عید میلادالنبی کے موقع پر جلوس نکالنے پر پابندی عائد کیے جانے کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کرناٹک میں سیاسی اور انتخابی جلوس پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے تو میلادالنبیؐ پر جلوس نکالنے پر کیوں پابندی عائد کی گئی ہے۔

انتخابی جلوسوں پر کوئی پابندی نہیں توعید میلادالنبی کے جلوس پر پابندی کیوں

انہوں نے کہا کہ کم از کم افراد کے ذریعہ جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے، پوری دنیا میں عید میلادالنبیؐ کے جلوس کو نکالا جاتا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے جلوسوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ گزشتہ دنوں گلبرگہ میں کانگریس، بی جے پی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں جلوس نکالا تھا۔ لیکن عید میلادالنبیؐ کے جلوس کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک بھرمیں مسلمانوں کی قیادت کمزور ہوتی جارہی: اسدالدین اویسی

اسدالدین اویسی نے کہا کہ مجلس کی یہ کوشش ہے کہ پنچایتوں، بلدیات اور اسمبلیوں میں مسلمانوں کی نمائندگی ہو۔ سنہ 2023 کے اسمبلی انتخابات میں مجلس صرف گلبرگہ شمال سے ہی نہیں بلکہ گلبرگہ کے تمام اسمبلی حلقوں سے انتخابات لڑے گی۔

مجلس کے آنے سے گلبرگہ میں فرقہ پرست طاقتوں کو فائدہ پہنچانے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے اویسی نے کہا کہ ملکارجن کھرگے کو جب شکست ہوئی، اس وقت مجلس میدان میں نہیں تھی۔ ہمارا مقصد ملک کے مسلمان، دلت اور پسماندہ طبقات کی آواز بننا ہے۔ اسی مقصد سے مجلس ملک بھر میں عوام کو جوڑنے کا کام کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.