اردو

urdu

Jamiat Ulema over Shab e Barat and Holy: جمعیت علما میرٹھ کا ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم

By

Published : Mar 17, 2022, 7:08 PM IST

Holy:جمعیت علماء میرٹھ کا ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم

شب برات کی فضیلت عبادتوں سے ہے۔ ماہ شعبان کی پندرہ تاریخ کی شب میں مسلمان بہتر اعمال کے لیے رات بھر عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔ 18 مارچ کو پورے ملک میں جہاں شب برات کا اہتمام کیا جائے گا، وہیں اس دن ہولی کا تہوار بھی منایا جائے گا۔ Jamiat Ulema about Shab e Barat and Holy

دونوں تہوار کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے جمعیت علماء ہند میرٹھ کے ایک وفد نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا۔ شہر میں بجلی پانی اور صفائی کے انتظامات کو بہتر کرنے کی بات کہی۔ Jamiat Ulema about Shab e Barat and Holy

Holy:جمعیت علماء میرٹھ کا ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم

گذشتہ سال شب برات اور ہولی کا تہوار کورونا کے سبب لاک ڈاؤن میں محدود دائرے میں ہی منایا گیا تھا۔ ملک کے ساتھ میرٹھ میں بھی 18 مارچ کو ہولی اور شب برات ایک ساتھ ہونے پر جمعیت علماء ہند شہر میرٹھ کی جانب سے ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو پیش کیا گیا، جس کے تحت اس دن شہر میں بجلی پانی کے انتظام کے علاوہ شہر میں صفائی انتظامات کو بھی بہتر بنانے کی بات کہی گئی۔ اس کے ساتھ ہی جمیعت کے اراکین نے مسلمانوں سے اس دن عبادت کرنے کے ساتھ آتش بازی نہ کرنے کی بھی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

Peace Committee Meeting: ہولی و شب برأت کے پیش نظر امن کمیٹی کا اجلاس

اس دن جمعہ ہونے اور ہولی کے تہوار کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں سے اپنے علاقوں کی مساجد میں ہی نماز پڑھنے کی اپیل کی گئی۔

اسلام میں شب برات جیسے خاص دنوں کی عبادتوں کی فضیلت ثواب حاصل کرنے اور بہتر اعمال کرنے سے ہے نہ کہ اس دن تہوار کے طور پر منائے جانے سے ہے۔

ضروری ہے کہ اس دن کی اہمیت کو سمجھیں اور علماء کرام کی اپیل پر عمل کریں تاکہ شب برات اور ہولی کے تہوار کو پر سکون طریقے سے منایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details