اردو

urdu

میرٹھ۔: اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کی آمد

By

Published : Jul 15, 2021, 8:21 AM IST

مغربی اترپردیش کے مختلف اضلاع میں اقلیتوں کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے یوپی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نے میرٹھ پہنچ کر مختلف سماجی تنظیموں کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کرایا۔

اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کی آمد
اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کی آمد


ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی نے سرکٹ ہاؤس پہنچ کر سماجی تنظیموں کے ذمہ داران اور اراکین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر جمعیت العلماء اور سیفی سنگھرش سمیتی نامی کمیٹی کے ذمہ داران اور ارکان نے درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا اور مسائل کے حل کا مطالبہ بھی کیا۔

اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کی آمد


سیفی سنگھرش سمیتی کے ذمہ داران نے سیفی سماج کے تاجروں کو ہونے والے نقصانات کے ازالہ کا مطالبہ کیا۔ تو وہیں جمعیت العلماء ہند کے ذمہ داران نے بھی عید الاضحیٰ کی نماز اور قربانی جیسے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔


مزید پڑھیں:اترپردیش: اشفاق سیفی یوپی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین منتخب


اترپردیش میں مسلم سماج کی فلاح و بہبود کے لیے اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نے میرٹھ پہنچ کر جہاں سماجی تنظیموں کے اراکین سے ملاقات کی۔ وہیں انہوں نے سماجی تنظیموں کے مطالبات کو حکومت تک پہنچانے کے علاوہ ان کو جلد پورا کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details