اردو

urdu

میرٹھ: پیرا اولمپک میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے اعزازی تقریب کا اہتمام

By

Published : Oct 19, 2021, 3:52 PM IST

کھیل کے میدان میں میرٹھ سے بہت سے کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ حکومت یہاں کے کھلاڑیوں کے لیے کھیل یونیورسٹی قائم کریں تو یہاں کے کھلاڑی بھی ملک کے لیے اور اولمپک میں زیادہ میڈل حاصل کر بھارت کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

میرٹھ: ٹوکیو پیرا اولمپک میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کا استقبال
میرٹھ: ٹوکیو پیرا اولمپک میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کا استقبال

ٹوکیو اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلے میں نیرج چوپڑا کے گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد پیرا اولمپک کھیلوں میں بھی بھارتی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے میڈل حاصل کیے۔

میرٹھ: ٹوکیو پیرا اولمپک میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کا استقبال

ٹوکیو پیرا اولمپکس کھیل میں میڈل حاصل کرنے والے ایسے ہی تین کھلاڑیوں کا میرٹھ کے ڈی اے وی اسکول میں استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ان کھلاڑیوں نے طلبا کے ساتھ اپنی کامیابی کے تجربات شیئر کیے۔

ٹوکیو پیرا اولمپک میں جیولن کے الگ الگ مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرنے والے تین پیرا اولمپک کھلاڑیوں کے اعزاز میں اس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے اپنے تجربات کی روشنی میں نئی نسل کو حوصلے ہمّت اور محنت سے آگے بڑھنے کی بات کہی۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے 'جشن سر سید' کا اہتمام

اس کے علاوہ ان کھلاڑیوں کے کوچ نے حکومت سے میرٹھ میں کھیل یونیورسٹی قائم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ایسا کوئی ادارہ قائم کرتی ہے تو یہاں کے کھلاڑی اولمپک میں اور زیادہ میڈل حاصل کر کے بھارت کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

پیرا اولمپک کھلاڑیوں کے اعزاز میں میرٹھ میں منعقدہ تقریب میں شریک ہوئے ان معذور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے ایک بات تو صاف ہے کہ ایسے بہت سے کھلاڑی بھی ہیں جو سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے اپنے ہنر اور کھیل کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔ ضرورت ہے کہ ایسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details