اردو

urdu

رامپور: چوری کے سامان کے ساتھ 5 ملزمین گرفتار

By

Published : Sep 29, 2021, 1:24 PM IST

رامپور پولیس کپتان انکت متل نے تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 'جن پانچ 5 ملزمین کو گرفتار کیا ہے وہ رامپور سمیت مرادآباد اور اس کے آس پاس کے علاقے میں چوری کی وارداتوں کو انجام دیتے تھے۔

رامپور: چوری کے سامان کے ساتھ 5 ملزمین گرفتار
رامپور: چوری کے سامان کے ساتھ 5 ملزمین گرفتار

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے تھانہ شہزاد نگر پولیس نے 5 ایسے ملزمین کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے تقریباً 32 لاکھ روپے کی مالیت کی چوری کا سامان برآمد کیا ہے۔

رامپور میں پولیس کی جانب سے جرم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جا رہی مہم کے تحت پولیس نے 5 ملزمین کو گرفتار کو کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رامپور: چوری کے سامان کے ساتھ 5 ملزمین گرفتار

ساتھ ہی پولیس نے میڈیا کے سامنے چوری کا سامان دکھاتے ہوئے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ان ملزمین کے قبضہ سے 32 لاکھ روپے کی مالیت کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہارنپور: دوستوں نے ہی کیا اپنے دوست کا قتل

اس دوران رامپور پولیس کپتان انکت متل نے تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 'جن پانچ 5 ملزمین کو گرفتار کیا ہے وہ رامپور سمیت مرادآباد اور اس کے آس پاس کے علاقے میں چوری کی وارداتوں کو انجام دیتے تھے۔

پولیس ان کو کافی دن سے تلاش کر رہی تھی لیکن یہ پولیس گرفت سے دور تھے۔ آج تھانہ شہزاد نگر کی پولیس ان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details