اردو

urdu

متنازعہ پوسٹر کے لیے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

By

Published : Jan 20, 2020, 5:32 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 6:04 PM IST

اترپردیش کے ضلع وارانسی ریلوے اسٹیشن کے قریب متنازعہ پوسٹر کے لیے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پوسٹر میں صاف صاف لکھا گیا ہے کہ 'ہندو دھرم میں گھر واپسی کرو، سی اے اے، این آر سی سی چھٹکارا پاؤ'۔

متنازعہ پوسٹر کے لیے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
متنازعہ پوسٹر کے لیے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی ریلوے اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد کے خلاف متنازعہ پوسٹر کے لیے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

وارانسی میں انگریزی لائن کراسنگ کے قریب لگائے گئے پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ 'ہندو دھرم میں گھر واپسی کرو، سی اے اے، این آر سی سے چھٹکارا پاؤ'۔

انسپکٹر آشوتوش اوجھا نے بتایا کہ تعزیرات ہند کی دفعہ 295 اے اور 505 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس معاملے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پوسٹر لگانے میں ملوث افراد کی جلد شناخت کرلی جائے گی'۔

ذرائع کے مطابق، ہندو سماج پارٹی کے نام سے مشہور ایک تنظیم نے سڑک پر پوسٹر لگایا تھا۔

اس تنظیم کے ریاستی نائب صدر روشن پانڈے نے اپنے پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل کی تھی جس میں انہوں نے شاہین باغ، نئی دہلی میں ہونے والے احتجاج کے جواب میں یہ پوسٹر لگانے کا دعوی کیا تھا۔

ہورڈنگ میں کچھ مسلم خواتین کی زعفرانی پگڑی پہننے کی تصاویر بھی ہیں جس کو پولیس نے اب ہٹا دیا ہے۔

یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور دیگر رہنما سمپورنند سنسکرت یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرنے وارانسی گئے تھے۔

پانڈے نے اپنے حامیوں کے ساتھ دہلی کے شاہین باغ تک مارچ کرنے کی کال دی تھی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔

انسپکٹر بھارت بھوشن نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے لیے روشن پانڈے کو تحویل میں لیا گیا تھا اور بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 6:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details