اردو

urdu

نوئیڈا کے ڈی ایم پیرالمپک بیڈ منٹن کے سیمی فائنل میں

By

Published : Sep 3, 2021, 3:14 PM IST

نوئیڈا کے ڈی ایم سوہاس ایل وائی نے ٹوکیو پیرلمپکس میں مردوں کے بیڈ منٹن سنگلز SL-4 میچ میں لگاتار دوسری جیت درج کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

پیرالمپک بیڈ منٹن
پیرالمپک بیڈ منٹن



اتر پردیش گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے ڈی ایم سوہاس ایل وائی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے بیڈ منٹن سنگلز SL-4 میچ میں لگاتار دوسری جیت درج کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔جمعہ کی صبح سوہاس ایل وائی نے انڈونیشیا کے پیری سوسانتو کو شکست دی۔ سوہاس ایل وائی کا اب سیمی فائنل میں فرانس کے لوکاس مزوع سے مقابلہ ہو گا۔

سوہاس ایل وائی نے جمعرات کو جرمن کھلاڑی نکلس جے پوٹ کو 21-9 ، 21-3 سے اور اب انڈونیشیا کے ہیری سوسنتو کو 21-6 ، 21-12سے شکست دی۔

لگاتار دونوں میچ جیتنے کے بعد سہاس ایل وائی نے ٹوکیو پیرالمپکس کے مرد سنگلز SL-4 میچ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

مزید پڑھیں:

Tokyo Paralympics: ٹوکیو پیرالمپکس میں بھارت تاریخ رقم کر سکتا ہے: دیپا ملک


سوہاس ایل وائی کے لگاتار دوسرا میچ جیتنے کے بعد نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سوہاس اس بار بھی گولڈ میڈل ضرور لائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details