اردو

urdu

بی جے پی ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں کٹوتی کی پیشکش

By

Published : Apr 7, 2020, 3:23 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قانون ساز اسمبلی کے رکن نے اپنی تنخواہ کا 30 فیصدی اور ایم ایل اے ڈیولپمنٹ فنڈ کی دو سال کی رقم کوویڈ۔19 کے مریضوں کی مدد اور دیگر راحتی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کی پیش کش کی ہے۔

بی جے پی ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں کٹوتی کی پیشکش
بی جے پی ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں کٹوتی کی پیشکش

اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے رکن وجے بہادر پاٹھک نے اپنے اس فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے اسے منظور کرنے کی اپیل کی ہے۔ مغربی اترپردیش کے انچارج بی جے پی رہنما نے کہا کہ وہ اپنی ایک سال کی تنخواہ کا 30 فیصدی اور ایم ایل اے فنڈ کی دو سال کی 5کروڑ روپئے یوپی کوویڈ کیرئیر فنڈ میں جلد از جلد دینا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل پاٹھک نے اپنے ایک مہینے کی تنخواہ وزیرا عظم کیرئیر فنڈ میں عطیہ کی تھی جب کہ ان کی بیوی پراتما نے بھی 50ہزار روپئے پی ایم فنڈ میں دئیے تھے۔ پیر کو مرکزی حکومت نے وزیراعظم، صدر جمہوریہ، ریاستوں کے گورنر سمیت تمام اراکین پارلیمنٹ کی ایک سال کی تنخواہ میں 30فیصدی تخفیف کرنے کے آرڈیننس کو منظوری دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details