اردو

urdu

بارہ بنکی کی پُرامن فضا کو خراب کرنے کی کوشش: محرم کمیٹی

By

Published : Jun 5, 2021, 3:26 PM IST

اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے احاطے میں واقع مسجد غریب نواز کو مسمار کر کے اس پر پارک کا سنگ بنیاد رکھنے سے ایک خاص طبقہ کے لوگوں میں کافی ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔

up_bbk_04_reaction on park_vis_upur10001
بارہ بنکی کی گنگا جمنی تہذیب کو خراب کرنے کی کوشش ہو رہی: محرم کمیٹی

اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے احاطے میں واقع مسجد غریب نواز کو مسمار کرکے اس پر پارک کا سنگ بنیاد رکھنے سے ایک خاص طبقہ کے افراد میں خاصہ غصہ نظر آ رہا ہے۔

بارہ بنکی کی پُرامن فضا کو خراب کرنے کی کوشش: محرم کمیٹی

شہر کے محرم کمیٹی نے بھی اس کی مذمت کی ہے۔ محرم کمیٹی نے واضح طور پر الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ میں بیٹھے کچھ لوگ ضلع کی گنگا جمنی تہذیب کو نقصان پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔

بارہ بنکی شہر کمیٹی کے صدر تاج بابا راعین نے سوال اٹھایا کہ جب حکومت نے مسجد مسمار کی کارروائی کے لیے جانچ کمیٹی تشکیل کر رکھی ہے۔ تو آنن فانن میں کیا ضرورت ہو گئی کہ مسجد کی جگہ پر پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی سے ایک خاص طبقے کے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارہ بنکی دیوا اور مہادیوا کی سرزمین ہے۔ یہاں کی گنگا جمنی تہذیب کو انتظامیہ کے کچھ لوگ خراب کرنا چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس جگہ سے پارک کے سنگ بنیاد کو فورآ ہٹایا جائے اور مسجد کی تعمیر نو کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details