اردو

urdu

علی گڑھ: زہریلی شراب معاملے میں اہم ملزم گرفتار

By

Published : Jun 6, 2021, 12:46 PM IST

اترپردیش کے علی گڑھ میں زہریلی شراب سے اموات کے معاملے میں شراب مافیا رشی شرما اور انیل چودھری کو تھانہ انچارج کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ یہ کاروائی ایس ایس پی نے کی ہے۔ اب تک اس معاملے میں 17 مقدمے درج کیے گئے ہیں اور 61 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

up_ali_01_One_lakh_reward_on_absconding_liquor_mafia_vis_7203577
علی گڑھ: زہریلی شراب معاملے میں فرار اہم ملزم رشی شرما گرفتار

علی گڑھ میں زہریلی شراب سے موت کے معاملے میں مفرور اہم ملزم رشی شرما کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی اور اے ایس پی دیہی کی مشترکہ ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر بلند شہر سرحد پر تلاشی کے دوران گرفتار کیا۔ ان کی گاڑی جس کا نمبر UP81 BT 2169 سے پولیس نے 540 خالی پووے دیشی شراب، 279 ڈبے لال رنگ، 667 ڈبے سیل اور 500 بار کوڈ سمیت دیگر سامان برآمد کی ہے۔ اس کی تصدیق ایس ایس پی کلاندھی نے کی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

علی گڑھ میں زہریلی شراب سے اب تک 108 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ان میں 16 اینٹ بھٹہ مزدور بھی شامل ہیں۔ شرما کی گرفتاری کے لئے پولیس نے قریب 500 سے زیادہ نمبروں کے کال تفصیل کو کھنگالا۔ 100 سے زیادہ رشتہ داروں کے یہاں ریکی کر جانکاری جمع کی اور مختلف تھانوں میں 100 سے زیادہ مخبروں کو تعینات کیا۔ سی سی ٹی وی کو کھنگالا۔ پُرانے اور نئے دوستوں سے پوچھ تاچھ کی۔

اب تک اس معاملے میں 17 مقدمے درج کیے گئے ہیں اور 61 لوگوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ایس ایس پی نے شراب مافیا شری شرما اور انیل چودھری کو تھانہ انچارج کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ان کے جگہ پر جنوا تھانہ میں جتندر سنگھ اور گونڈا میں انیل کمار کو انسپکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details