اردو

urdu

کورونا وائرس: مظفرنگر میں 75 نئے کیسز رپورٹ

By

Published : Oct 22, 2020, 10:02 PM IST

مظفرنگر میں کورونا وائرس کے آج 75 نئے کیسز سامنے آے ہیں. اس دوران 55 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک 60 سے زائد مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس: مظفرنگر میں 75 نئے کیسز رپورٹ
کورونا وائرس: مظفرنگر میں 75 نئے کیسز رپورٹ


ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 75 مثبت کیس ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج 1669 سے زائد افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 75 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔

راحت کی بات یہ بھی ہے کہ اس دوران آج 55 مثبت مریض بھی ٹھیک ہوے ہیں۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 431 رہ گئی۔ مظفر نگر میں اب تک 60 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 75 نئے کیس ملے ہیں۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 5176 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔اس کی جانکاری ضلع مجسٹریٹ سلواکماری جے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کر دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details