اردو

urdu

Mahmood Ali on Modi Govt Policies کے سی آر کے علاوہ کسی میں بھی وزیراعظم کی پالیسوں پر تنقید کرنے کی ہمت نہیں

By

Published : Oct 25, 2022, 12:20 PM IST

کے سی آر کے علاوہ کسی میں بھی وزیراعظم کی پالیسوں پر تنقید کرنے کی اہمیت نہیں

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے منوگوڑ ضمنی انتخاب کے لئے پارٹی کی تشہیری مہم کے دوران بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور اس کی عوام مخالف پالیسوں کی جم کر تنقید کی۔ انہوں نے بی جے پی کے ساتھ ساتھ کانگریس کو بھی ہدف تنقید بنایا ۔Mahmood Ali election campaign

حیدرآباد:تلنگانہ میں ہونے والے منوگوڑ ضمنی انتخاب کے پیش نظر بھارتیہ راشٹریہ سمیتی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ووٹرس کو اپنی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں ۔Mahmood Ali Election campaign For Mongoda By Poll In Telangana

کے سی آر کے علاوہ کسی میں بھی وزیراعظم کی پالیسوں پر تنقید کرنے کی اہمیت نہیں

اسی درمیان تنلگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے منوگوڑ ضمنی انتخاب کے مدنظر تشہیری مہم کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ملک بھر میں نریندر مودی اور ان کی متعصبانہ پالیسیوں کی تنقید کر نے والے قائد کا نام کلوا کنٹلا چندر شیکھر راؤ ہے، جو عوامی مسائل اور ان کے حل کے لیے مرکزی حکومت پر مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں۔

وزیر داخلہ وزیر موصوف منوگوڑ ضمنی انتخاب میں پارٹی کی مہم میں مصروف ہیں اور حلقہ کے مسلمانوں سے فرداً فرداً ملاقات کررہے ہیں.علاوہ ازیں مسلم خواتین کی تقاریب بھی منعقد کی گئیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ منوگوڑ حلقہ میں کانگریسی قائد نے پچھلے کئی برسوں سے کوئی کام نہیں کیا ہے. اسی لئے منوگوڑ حلقہ ترقیاتی کاموں سے محروم رہا ہے۔ ٹی آر ایس پارٹی کے تمام حلقوں میں خوب ترقی ہوئی ہے کیونکہ ٹی آر ایس قائدین عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کو اپنا فرض سمجھ کر خدمات انجام دیتے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:Delhi NCR Air Pollution دہلی این سی آر میں آتش بازی کے سبب آلودگی کی سطح انتہائی خراب

محمد محمود علی نے کہا آج کل ملک بھر میں ترقی اور فلاحی کاموں کے بجائے بی جے پی حکومت ہندو مسلمان اور مسجد مندر کے نام پر لوگوں میں درمیان دوریاں پیدا کررہی ہے ۔ ایک دوسرے میں نفرت اور دشمنی کو بڑھاوا دے رہی ہے. حقیقت تو یہ ہے کہ موجودہ حالات میں کے سی آر کے سوائے کسی دوسرے میں وزیر اعظم سے سوالات کرنے اور ان کی غلطیوں کی نشاندہی کرنے کی اہمیت نہیں ہے۔

وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ ملک میں اگر کوئی حکومت اپنی سیکولر ازم کے لئے مشہور ہے تو وہ حکومت تلنگانہ ہے جبکہ سیکولر قائدین میں وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ سر فہرست ہیں۔جس کی واضح مثال یہ ہے کہ پچھلے آٹھ سالوں میں ریاست تلنگانہ میں ایک بھی فرقہ وارانہ فساد برپا نہیں ہوا جبکہ 2014 سے قبل ہر سال کسی نہ کسی موقع پر فرقہ وارانہ فسادات ہوتے تھے۔

اس موقع پر رکن اسمبلی این نریندر، سینیر قائدین نرنجن ولی، منیرالدین، خواجہ عارف الدین، میر ارشد علی خاں، معید خاں، سبیل الدین فرید اور دیگر شریک تھے. Mahmood Ali Election campaign For Mongoda By Poll In Telangana

ABOUT THE AUTHOR

...view details