اردو

urdu

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 10:19 PM IST

Telangana CM Revanth Reddy meets PM Narendra Modi تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ان کے نائب بھٹی وکرامارکا نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے ریاست کی ترقی کے لئے تعاون کرنے کی درخواست کی۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور نائب وزیر اعلی بھٹی وکرامارکا نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی سے قومی دارالحکومت دہلی میں ملاقات کی۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر نے کہا کہ انہوں نے اس موقع پر وزیراعلیٰ سے زیرالتوا مسائل کے فوری حل اور ریاست کی ترقی کے لئے تعاون کی خواہش کی۔ ریونت ریڈی نے ایکس پر ٹوئٹ کیا کہ ’تلنگانہ کے وزیر اعلی کے طور پر چارج سنبھالنے کے بعد آج پہلی بار وزیراعظم مودی کے ساتھ ملاقات کی۔ ہم نے وزیر اعظم سے ریاست کی ترقی کے لیے زیر التوا مسائل کے فوری حل اور تعاون کی خواہش کی جبکہ اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ ملو بھٹی وکرامارکا بھی موجود تھے‘۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی تلنگانہ کی کلکٹرس اور ایس پیز کے ساتھ کانفرنس، گرام سبھائیں منعقد کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ریجنل رنگ روڈ کے علاوہ دیگر ترقیات منصوبوں کےلئے فنڈز کا مطالبہ کیا اور اس موقع پر اے پی ری آرگنائزیشن ایکٹ اور اس سے جڑے معاملات سے متعلق زیر التواء مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریونت ریڈی نے مرکز سے پالمور-رنگاریڈی لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ، جس کا مقصد سابقہ محبوب نگر ضلع میں 12.3 لاکھ ایکڑ خشک اراضی کو زرخیز بنانا ہے کو قومی درجہ دینے کی بھی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details