لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اقتصادی پیکیج کے تحت جموں و کشمیر کے تجارتی شعبے کی امداد کے لیے شرح سود میں 5 فیصد رعایت کی، دوسری قسط کے لیے 250 کروڑ روپے کا ایک چیک جموں کشمیر بینک کو پیش کیا۔
اس موقع پر منوج سنہا نے کہا کہ 'شرح سود میں رعایت سے تقریباً ساڑھے تین لاکھ چھوٹے اور بڑے تاجر اور تجارتی ادارے مستفید ہوئے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ جب بھی مطالبہ کیا جائے گا حکومت شرح سود میں رعایت کی رقم واگذار کرتی رہے گی۔
حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کے اقتصادی شعبے میں اصلاحات لانے کے سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بیک ٹو ولیج اور 'مائی ٹاؤن مائی پرائڈ' پروگرامز کے تحت نشاندہی کئے گئے 16 ہزار 800 نوجوانوں کی مالی امداد کے لیے 264 کروڑ روپے کی رقم واگذار کی گئی ہے۔