اردو

urdu

Corruption Case on Srinagar Dy Mayor سرینگر کے ڈپٹی میئر کے خلاف مبینہ کورپشن کی جانچ کا حکم

By

Published : Jul 31, 2023, 4:56 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر پرویز قادری کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری انیل کول کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔

jk-govt-orders-probe-on-allegations-of-corruption-against-srinagar-dy-mayor
سرینگر کے ڈپٹی میئر کے خلاف مبینہ کورپشن کی جانچ کا حکم

سرینگر:جموں وکشمیر انتظامیہ نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر پرویز قادری کے خلاف مبینہ رشوت کے الزامات کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔ اس حوالے سے تحقیقات کے لیے ایک انکوائری افسر کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔
مکانات و شہر ترقی کے پرنسپل سیکرٹری پرشانت گوئل کی طرف سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق جموں وکشمیر میں میونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000کی دفعہ کے تحت انیل کول کی بطور جانچ افسر تقریری کو منظوری دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:


حکم نامے کے مطابق جانچ افسر ڈپٹی میئر پرویز قادری کے خلاف رشوت ستانی کے الزامات کی اینٹی کرپشن بیورو کی طرف سے موصول رپورٹ کی بنیاد پر تفصیلی رپورٹ پیش کرے گا۔ایسے میں تحقیقیات کے دوران تمام طرح کے قواعد و ضوابط اور رہنما خطوط پر عمل کیا جائے گا اور انصاف کے سبھی اصولوں کو مدنظر رکھکر جانچ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details