اردو

urdu

ڈپٹی میئر شیخ عمران کو اینٹی کرپشن بیورو نے گرفتار کیا

By

Published : Dec 28, 2019, 9:58 AM IST

Updated : Dec 28, 2019, 10:53 AM IST

سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سابق ڈپٹی میئر شیخ عمران کو جموں و کشمیر بینک قرضوں میں دھوکہ دہی کے معاملے میں اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے جمعہ کے روز گرفتار کیا تھا۔

ڈپٹی میئر شیخ عمران کو اینٹی کرپشن بیورو  نے گرفتار کیا
ڈپٹی میئر شیخ عمران کو اینٹی کرپشن بیورو نے گرفتار کیا

جمعرات کو کارپوریشن میں ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلانے کے بعد سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے نائب میئر کے عہدے سے ہٹائے جانے والے شیخ عمران کو دی گئی، سبسڈی کی غیر قانونی تخصیص کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے اے سی بی نے اسے حراست میں لے لیا۔


اطلاعات کے مطابق اے سی بی کی جانب سے شیخ عمران ڈائریکٹر ایم / ایس کیہوا اسکوائر پرائیوٹ کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر 3/2019 درج کیا گیا تھا۔
اے سی بی اس معاملے کے تعلق سے مزید تحقیات کر رہی ہے۔

Last Updated : Dec 28, 2019, 10:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details