اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatri Dies امرناتھ یاتری کھائی میں گر کر ہلاک، ایک دیگر زخمی

جموں و کشمیر میں ایک امرناتھ یاتری کے ساتھ ایک انتہائی دردناک حادثہ پیش آیا۔ گہری کھائی میں گرنے سے اس یاتری کی موت ہو گئی۔ Amarnath Yatra 2023

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 19, 2023, 10:19 AM IST

Updated : Aug 19, 2023, 10:29 AM IST

سری نگر: امرناتھ گپھا میں شیولنگ کے درشن کر کے واپس آ رہے ایک عقیدت مند کے ساتھ گذشتہ رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ راستے میں وہ توازن بگڑنے کی وجہ سے گہری کھائی میں جا گرا۔ اسے کھائی سے جلد نکالا گیا لیکن وہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے اس کے اہل خانہ کو اس کی اطلاع دی۔ جانکاری کے مطابق امرناتھ یاترا سے واپس آ رہا ایک عقیدت مند حادثے کا شکار ہو گیا۔ جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ کالی ماتا کے پاس پہنچتے ہی ایک عقیدت مند کا پیر پھسل گیا اور وہ 300 فٹ نیچے کھائی میں گر گیا۔ اسی دوران کسی نے پولیس انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی۔ اس کے بعد ماؤنٹین ریسکیو ٹیم اور بھارتی فوج کو اطلاع دی گئی۔ دونوں اداروں کی ٹیم نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کافی کوشش کے بعد اسے کھائی سے باہر نکالا۔ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ متوفی کی شناخت وجے کمار شاہ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ بہار کے روہتاس ضلع کے تمبا گاؤں کا رہنے والا تھا۔ ایک دیگر یاتری ممتا کماری بھی بالتل بیس کیمپ کے ٹریک پر کھائی میں گر کر زخمی ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: Youth's Body Fished Out From Dal Lake جھیل ڈل میں غرقاب ہوئے نوجوان کی لاش بازیاب

اس سال جموں و کشمیر انتظامیہ اور امرناتھ شرائن بورڈ کی جانب سے یاتریوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ عقیدت مندوں کی سیکورٹی کے لیے بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امرناتھ یاترا 31 اگست تک جاری رہے گی۔ یہ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوا۔ اس یاترا میں اب تک تقریباً 4 لاکھ 33 ہزار عقیدت مند شیولنگ کی برفانی شبیہ کے درشن کر چکے ہیں۔

Last Updated : Aug 19, 2023, 10:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details