ETV Bharat / state

Youth's Body Fished Out From Dal Lake جھیل ڈل میں غرقاب ہوئے نوجوان کی لاش بازیاب

author img

By

Published : Aug 18, 2023, 6:02 PM IST

جمعرات کی شام کو جھیل ڈل میں گھاٹ نمبر ایک کے نزدیک نامعلوم شخص پیر پھسل جانے کی وجہ سے پانی میں ڈوب گیا۔ ریسکیو آپریشن کے بعد جمعے کی صبح غرقاب ہوئے نوجوان کی لاش بازیاب کی گئی۔

body-of-27-yr-old-youth-who-jumped-into-dal-lake-fished-out
جھیل ڈل میں غرقاب ہوئے نوجوان کی لاش بازیاب

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے شہرہ آفاق جھیل ڈل میں جمعرات دیر شام غرقاب ہوئے نوجوان کی لاش بازیاب کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام کو جھیل ڈل میں گھاٹ نمبر ایک کے نزدیک نامعلوم شخص پیر پھسل جانے کی وجہ سے پانی میں ڈوب گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس، ایس ڈی آر ایف اور ریور پولیس کی ٹیمیں فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔معلوم ہوا ہے کہ رات بھر ریسکیو آپریشن جاری رہا اور جمعے کی صبح غرقاب ہوئے نوجوان کی لاش بازیاب کی گئی۔متوفی کی شناخت امتیاز احمد ساکن صورہ کے بطور ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان نے مبینہ طورپر جھیل ڈل میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں: Man Drowns In Nageen Lake نگین جھیل میں معمر شخص غرقاب، لاش بازیاب

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ نوجوان زندگی کی انمول نعمت کو چھوڑ کر موت کو گلے لگا رہے ہیں۔ جہاں خودکشی کی خبر سنتے ہی ہر ایک انسان غم میں ڈوب جاتا ہے وہیں اس انتہائی اقدام کے وجوہات کا پتہ لگانے میں غیرمعمولی دلچسپی بھی لیتا ہے۔ ایک رپوٹ کے مطابق ملک میں سالانہ ایک لاکھ 35 ہزار افراد خودکشی کرتے ہیں اور نوجوانوں میں خودکشی کے معاملات میں بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ اگرچہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں خودکشی کے واقعات نا کے برابر دیکھنے کو ملتے تھے لیکن گزشتہ برسوں میں یہاں بھی ان واقعات کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.