اردو

urdu

ACB Raids: اینٹی کرپشن بیورو کی پاسپورٹ آفس سرینگر میں چھاپہ ماری

By

Published : Jun 7, 2021, 1:34 PM IST

Updated : Jun 7, 2021, 3:31 PM IST

اس وقت اے سی بی کے سینئر افسران پاسپورٹ آفس میں موجود ملازمین سے معاملے کے حوالے سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔

اینٹی کرپشن بیورو کی پاسپورٹ دفتر سرینگر میں چھاپا ماری
اینٹی کرپشن بیورو کی پاسپورٹ دفتر سرینگر میں چھاپا ماری

اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارلحکومت سرینگر میں واقع پاسپورٹ دفتر پر پیر کے روز چھاپا مارا۔

ذرائع کے مطابق اے سی بی کو پاسپورٹ دفتر میں ہو رہی مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی تھیں جس کے پیش نظر آج دفتر پر چھاپا ماری کی گئی ہے۔

اینٹی کرپشن بیورو کی پاسپورٹ دفتر سرینگر میں چھاپا ماری
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت اے سی بی کے سینئر افسران پاسپورٹ آفس میں موجود ملازمین سے معاملے کے حوالے سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو پایا ہے کہ کس معاملے اور کیسی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔
Last Updated :Jun 7, 2021, 3:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details