اردو

urdu

Reasi Illegal excavation: ریاستی میں غیر قانونی کان کنی، کئی گاڑیاں ضبط

By

Published : Aug 26, 2022, 5:58 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat ()

جموں میں حکام نے غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جے سی بی سمیت کئی گاڑیوں کو ضبط کر لیا۔Illegal Excavation in Reasi

ریاسی: صوبہ جموں کے ریاسی ضلع میں محکمہ مال، مائننگ اینڈ جیالوجی اور ضلع پولیس نے مشترکہ طور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سب ڈویژن مہور اور چسانہ کا اچانک معائنہ کرکے غیر قانونی طور کان کنی میں استعمال میں لائی جا رہی گاڑیوں، جے سی بی کو ضبط کر لیا۔ Illegal Excavation in Reasi Several Vehicles seized حکام نے بتایا کہ غیر قانونی کان کنی سے متعلق موصول ہوئی خفیہ اطلاع کے بعد چھاپہ مارا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ منرل آفیسر، محکمہ مال اور پولیس کے اعلیٰ افسران کارروائی میں شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضبط کی گئی گاڑیوں کو پولیس کے سپرد کر دیا گیا، وہیں اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ حکم نے عوام سے غیر قانونی کان کنی سے پرہیز کرنے کی تلقین کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details