اردو

urdu

سیری رامبن میں لینڈ سلائڈنگ، قومی شاہراہ بند

By

Published : Jun 11, 2021, 1:34 PM IST

Updated : Jun 11, 2021, 5:59 PM IST

کشمیر کو ملک کے ساتھ جوڑنے والی قومی شاہراہ پر چٹانیں گر آنے کی وجہ سے اسے گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کر دیا جائے گا۔

سیری رامبن میں لینڈ سلائیڈنگ، قومی شاہراہ بند
سیری رامبن میں لینڈ سلائیڈنگ، قومی شاہراہ بند

وادی کشمیر کو زمینی راستے سے ملک کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل جموں - سرینگر قومی شاہراہ آج صبح بھاری پسیاں ( پتھریلی چٹانیں) گرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

سیری رامبن میں لینڈ سلائیڈنگ، قومی شاہراہ بند
اطلاع کے مطابق رامبن کے قریب سیری کے مقام پر آج صبح زمین اور چٹانیں گر آنے کی وجہ سے شاہراہ کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

شاہراہ کو بحال کرنے کے لیے مشینری کو کام پر لگادیا گیا ہے۔ شاہراہ کے دونوں طرف ماندہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔ جب کہ ٹریفک پولیس کے مطابق مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے اور شام تک شاہراہ کو بحال کردیا جائے گا۔

Last Updated :Jun 11, 2021, 5:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details