اردو

urdu

رامبن: پولیس نے برف میں پھنسے افراد کو بچایا

By

Published : Feb 4, 2021, 10:46 PM IST

جموں وکشمیر میں برف باری کے دوران کئی گاڑیاں پھنس جاتی ہیں۔ کئی بار اس میں پھنسے لوگ ہلاک بھی ہو جاتے ہیں۔ ایسے ہی ایک درماندہ گاڑی کو رامبن پولیس نے برف سے نکالا جس میں دو مسافر تھے۔

saves 2 precious
برف میں پھنسے افراد

جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلح رامبن کی سب ڈویژن گول کے علاقہ میں درماندہ دو افراد کو مقامی پولیس نے آرمی کی مدت سے بچا کر انسانیت کا ثبوت پیش کیا ہے۔

برف میں پھنسے افراد

پولیس زرائع کے مطابق رات بھر برفباری کی وجہ سے ایک ٹاٹا موبائل آلو فارم گول میں درماندہ ہو گئی تھی۔ آج صبح سب ڈویژن پولیس افسر گول کو درماندہ افراد نے فون پر اطلاع دی۔ انہوں نے بچاؤ مہم شروع کی۔ برفباری میں پیدل پہنچے اور بچاؤ مہم کے تحت دو افراد شہنواز ولد محمد رفیق اور محمد شریف ولد عبدل لطیف کو گرم پانی کھانا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: رام بن: فوج کی جانب سے ویٹرنری کیمپ کا انعقاد

مقامی آرمی یونٹ کی مدت سے برف میں پھنسی گاڑی سمت درماندہ ڈرائیور اور ہلپر کی جان بچائی۔ دونوں درماندہ مسافروں نے پولیس اور آرمی کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details