اردو

urdu

رامبن میں دو الگ الگ مقامات پر سڑک حادثہ

By

Published : Jul 18, 2021, 10:24 AM IST

جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں دو الگ الگ سڑک حادثے میں سات لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔

رامبن میں دو الگ الگ مقامات پر سڑک حادثہ
رامبن میں دو الگ الگ مقامات پر سڑک حادثہ

پولیس ذرائع کے مطابق ٹیمپو جس کا نمبر JK195075 ہے۔ یہ ٹیمپو بانہال کی جانب جارہا تھا کہ چمبلواس کے لیورہ کے مقام پر سڑک پر رگڑ کھاتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی۔

جسے مقامی لوگوں کی مدد سے ٹیمپو میں سوار لوگوں کو باہر نکال کر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس ٹیمپو میں چھ افراد سوار تھے جو کام سے لوٹ کر واپس بانہال جارہے تھے کہ اچانک ٹیمپو حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس حادثے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانہال میں نیشنل کانفرنس کے ضلعی صدر کی پریس کانفرنس

دوسرا حادثہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر چندرکورٹ کے نزدیک پاور ہاؤس کے مقام ٹینکر زیر نمبر JK14B- 9807 سرینگر سے جموں جارہا تھا شاہراہِ سے پھسل کر دریائے چناب میں گر گیا تاہم ڈرائیور نے بلاگ لگا کر خود کو جان بچا لی۔ جس کے بعد پولیس، معاملہ درج کر کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details