اردو

urdu

اجمیر: پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 25, 2020, 7:31 PM IST

پٹرول ڈیزل کے دام میں اضافہ کے خلاف اجمیر شریف ضلع کلکٹریٹ پر احتجاج کیا گیا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔

اجمیر: پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
اجمیر: پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

راجستھان کانگریس اقلیتی تنظیم کی جانب سے پیٹرول ڈیزل کے قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں اجمیر شہر ضلع کانگریس اور اقلیتی تنظیم کے رہنما و کارکنان شامل تھے۔

اجمیر: پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

مظاہرین کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت غریب طبقہ کے خلاف ہے اور اس کی غلط سیاست کی وجہ سے عوام کو دشواری پیش آ رہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس طرح عالمی سطح پر پیٹرول ڈیزل کے داموں میں کمی ہوئی ہے، یہاں بھی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

غور طلب ہے کہ ڈیزل کی قیمت پیٹرول سے بھی زیادہ ہے۔ ایک طرف جہاں دہلی میں پیٹرول 79 روپے 76 پیسے تو وہیں ڈیزل کے داموں میں 12 پیسے اضافہ ہوا ہے، راجستھان کے کئی شہروں میں پیٹرول کے داموں میں کمی بیشی بھی دیکھی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details