اردو

urdu

Power Cuts in Tral : ماہ رمضان میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان

By

Published : Mar 25, 2023, 8:01 PM IST

ترال کے مقامی لوگوں کے مطابق علاقے کے اٹھارہ فیڈرز میں کسی بھی فیڈر سے بجلی شیڈول کے مطابق فراہم نہیں کی جاتی ہے جبکہ سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کا حال بے حال ہو رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ماہ رمضان میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان

ترال:ترال سب ضلع میں اگرچہ محکمہ بجلی نے مارچ کے وسط سے ایک نیا بجلی شیڈول مشتہر کر کے صارفین کو خوشخبری دی تھی، تاہم چند یوم گزرنے کے بعد یہ شیڈول بھی اپنی موت آپ مر گیا ہے اور اب جبکہ متبرک رمضان کے ایام شروع ہوگئے ہیں، علاقے میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی اور آنکھ مچولی آبادی کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق ترال علاقے کے اٹھارہ فیڈرز میں کسی بھی فیڈر سے بجلی شیڈول کے مطابق فراہم نہیں کی جاتی ہے جبکہ سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کا حال بے حال ہو رہا ہے۔ صارفین کے بقول اگرچہ، محکمہ نے گزشتہ سال سے اب تک بجلی فیس میں اضافہ بھی درج کیا ہے تاہم عوام کو بہتر بجلی فراہم کرنے میں ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔


اسٹیزن کونسل ترال کے ایک ممبر غلام محمد کانٹرو نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اہلیانِ ترال چوبیس گھنٹے بجلی تو مانگتے نہیں ہے البتہ جو شیڈول محکمے نے اجراء کیا ہے اس پر بھی عمل درآمد کرنے میں محکمہ ناکام نظر آتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان متبرک ایام میں بجلی کی آنکھ مچولی بالخصوص سحری اور افطاری کے اوقات میں تو تمام حدیں پار کر رہی ہیں جس کی وجہ سے صارفین کے معمولات شدت سے متاثر ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Power Crisis in Tral ترال میں بجلی سپلائی میں بہتری لائی جا رہی ہے، بجلی محکمہ


عبدالجبار نامی ایک شہری نے بتایا کہ موسم میں بہتری کے باوجود بجلی محکمہ شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کر پارہا ہے جبکہ صبح وشام کے اوقات بجلی گل رہنے سے لوگ زبردست کوفت میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔جن ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس حوالے سے ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی پلوامہ محمد رشید سے فون پر باتکی تو انہوں نے کہا کہ آنے والے ایام کے دوران بجلی کی سپلائی میں بہتری لائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details