اردو

urdu

Annual Day Function at Yasin School منڈی، اسکولی طلبہ نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیا

By

Published : Sep 27, 2022, 11:49 AM IST

سرحدی ضلع پونچھ کے ایک نجی اسکول میں منعقدہ سالانہ تقاریب میں پی آر آئی ممبران سمیت فوج اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ Annual Day Function at Yasin School in Mandi Poonch

1
1

پونچھ:سرحدی ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں واقع ’’یاسین انگلش میڈیم اسکول‘‘ تین روزہ سالانہ تقاریب اختتام پذیر ہوئیں۔ تقریب کے آخری دن بی ڈی سی منڈی، ڈپٹی سی او 55آر آر اور ایس ایچ او منڈی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شامل رہے۔ تین روزہ سالانہ تقریب میں اسکولی بچوں نے مختلف پروگرامز پیش کیے جن میں پہلے دو روز ’’دلکش‘‘ کے نام سے طلباء و طالبات نے مختلف موضوعات پر تقاریر پیش کیے۔Students perform during Annual Day Function at Yasin School

منڈی، اسکولی طلبہ نے رنگا رنگ تقاریب پیش کیں

پروگرام کے تیسرے اور آخر روز کم عمر بچوں نے ’پوپا‘ کے نام سے اپنے اپنے پروگرامز پیش کیے۔ اس دوران پروگرام میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے بی ڈی سی منڈی طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اسکول انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے جنہوں نے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور دوسری تقریبات میں بھی بڑھ چڑ کر حصہ لینے کے قابل بنایا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:بیدر: گلوبل اسکول میں سالانہ فنکشن کا انعقاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details