اردو

urdu

Pak Citizen Handed To Pak Administration: غلطی سے ایل او سی عبور کرنے کے بعد پاکستان شہری کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا

By

Published : May 3, 2022, 7:39 PM IST

فوج نے 29 آپریل کو سرحدی ضلع راجوری کے ترکنڈی علاقے میں ایل او سی پر آگے کی طرف پیش قدمی کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ شخص کو فوجی افسران نے انتظامیہ کی نگرانی میں آج پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔Pak Citizen Handed To Pak Administration

indian army handed pakistani citizen to pak administration at  Chakka Da Bagh.
غلطی سے ایل او سی عبور کرنے کے بعد پاکستان شہری کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا

پونچھ:لائن آف کنٹرول عبور کر کے بھارتی حدود میں داخل ہونے والے پاکستانی شہری کو چکن دا باغ سے پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔Pak Citizen Handed To Pak Administration

سرکاری ذرائع کے مطابق راجوری کے ترکنڈی علاقے میں ایل او سی پر سرحد کے اس پار کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو 29 اپریل کو مبینہ طور پر آگے کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعیبات فوج کی گھبیر بٹالین کے مستعد اہلکاروں نے اس شخص کو حراست میں لے لیا اور بعد میں اس کو پولیس کے سپرد کیا گیا۔گرفتار شدہ کی شناخت 55 سالہ محمود حسین ولد شاہ ولی ساکن کٹولی کے بطور کی گئی ہے۔Man Detained In LOC

یہ بھی پڑھیں:

فوجی افسران ،نائب تحصیلدار اجوت اختر کی رہائش گاہ پر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے آج دوپہر 12 بجے کے قریب پاکستانی شہری کو چکن دا باغ پونچھ سے پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔بھارتی فوج نے پاکستانی شہری کی تفتیش اور قانونی کارروائی کرنے کے بعدچکن دا باغ پونچھ کے لائن آف کنٹرول سے پاک انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details