بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی ضلع عدالت میں بھوپال کی گیس متاثرین تنظیموں نے حادثے میں ہوئے نقصانات اور ڈاؤ کمپنی ملزم ہونے کا دعوی ایک عرصے دراز سے دائر کیا ہے۔ اس کی سماعت ضلع عدالت نے کی گئی جس میں ڈاؤ کیمیکل USA کی مجاز نمائندہ ایمی ولسن نے اپنے وکیل کے ذریعے ساتویں سول جج ودھان مہیشوری، بھوپال ضلع عدالت کے سامنے اپنی جزوی پیشی درج کرائی ہے۔ ڈاؤ نے عدالت میں ایک صفحے پر مشتمل میمورنڈم داخل کیا جس میں اس نے عدالت سے وقت مانگا اور یہ بھی کہا کہ چونکہ ڈاؤ کیمیکل ایک امریکی کمپنی ہے، اس لیے یہ بھوپال عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔
ضلع عدالت کے جج نے بھوپال کی گیس تنظیم گروپ فار انفارمیشن اینڈ ایکشن کے ایڈوکیٹ ایوی سنگھ کے دلائل کو بھی آن لائن سنا، جس میں انہوں نے کہا کہ فوجداری قانون کے تحت "جزوی پیشی" جیسا کوئی قانونی عمل نہیں ہے۔ ڈاؤ کیمیکل چاہے تو اس سمن کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کر سکتا ہے لیکن جزوی طور پر حاضر نہیں ہو سکتے۔ اگر عدالت نے داؤ کیمیکل کو طلب کیا ہے تو اسے مکمل طور پر پیش ہونا پڑے گا۔