ETV Bharat / state

Imams and Muezzins Salary in MP ایم پی میں أئمہ اور موذنین کی تنخواہ کا معاملہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2023, 3:31 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش مساجد کمیٹی میں أئمہ اور موذنین نذرانے کو لے کر ہو رہی تاخیر پر مساجد کمیٹی کے سیکرٹری نے سوشل میڈیا پہ چل رہی افواہوں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ Madhya Pradesh State Masajid Committee

ایم پی میں أئمہ اور موذنین کی تنخواہ کا معاملہ
ایم پی میں أئمہ اور موذنین کی تنخواہ کا معاملہ

ایم پی میں أئمہ اور موذنین کی تنخواہ کا معاملہ

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال، ضلع سیہور اور ضلع رائسین کے أئمہ و موذنین حضرات کو مساجد کمیٹی کی جانب سے تنخواہ تقسیم کی جاتی ہے۔ لیکن آئے دن سوشل میڈیا پر اس بات کا تبصرہ کیا جاتا ہے اور پوسٹیں لگاتار کی جاتی ہیں کہ مساجد کمیٹی سے تعلق رکھنے والے أئمہ اور مؤذنین تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے پریشان حال ہیں۔ وہیں پھر کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مساجد کمیٹی کے أئمہ وموذنین کو تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی خبریں چلائی جا رہی ہیں۔ اس معاملے کو لے کر جب ہم نے مساجد کمیٹی کے سیکرٹری یاسر عرفات سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ہم ای ٹی وی بھارت کے ذریعہ تمام لوگوں کو اس بات کی اطلاع دینا چاہتے ہیں کہ مساجد کمیٹی سے جڑے أئمہ وموذنین کا کسی بھی طرح سے حکومت کی جانب سے ملنے والی تنخواہ کا ایک روپیہ بھی بقایا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Accommodation of Imams & Muezzins in Bhopal بھوپال میں ائمہ ومؤذنین کی رہائش کے لئے مسجد فیض کی پہل

انہوں نے کہا کہ اب یہ جو ستمبر مہینہ چل رہا ہے مساجد کمیٹی اس کے آخر میں بھی أئمہ وموذنین کو ان کا نذرانہ ان کے بینک کھاتے میں ڈال دے گی۔ مساجد کمیٹی کے سیکرٹری یاسر عرفات نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اور اخبارات میں جو خبر بتائی یا دکھائی جا رہی ہے کہ مساجد کمیٹی کے أئمہ وموذنین کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے یہ ایک محض افواہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں کسی بھی أئمہ و موذنین کی تنخواہوں کو نہیں روکا گیا ہے بلکہ اب تک کی ان کی ساری تنخواہ انہیں دے دی گئی ہے۔


واضح رہے کہ ریاست بھوپال میں سردار دوست محمد خان نے محکمہ دارالقضا کی بنیاد جن مستحکم بنیادوں پر رکھی تھی وہ روایت ریاست بھوپال کے انڈین یونین میں انضمام تک قائم رہی۔ یہی وجہ ہے کہ جون 1949 میں جب ریاست بھوپال کا انڈین یونین میں انضمام ہوا تو نواب بھوپال نے اس محکمہ کے تشخص کو بنائے رکھنے کے لیے اسے مرجر ایگریمنٹ کی ضروری شرائط میں شامل کیا۔ یہی وجہ ہے کہ پورے ملک میں بھوپال ہی ایسا مقام ہے جہاں پر مساجد کمیٹی کے زیر اہتمام محکمہ دارالقضا اور دارالافتاء کے ساتھ مساجد کمیٹی کے أئمہ و موذنین کو تنخواہوں کی ادائیگی حکومت کی جانب سے کی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.