اردو

urdu

اندور میں تعمیر ہوا تھا دلیپ کمار کے بنگلے کا گیٹ

By

Published : Jul 8, 2021, 9:14 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بھارتی فلموں کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے بنگلے کے گیٹ کی تعمیر اندور کے فیبریکیٹر نورمحمد کھتری نے کی تھی، جس کو بعد میں ٹرک کے ذریعے ممبئی بھیجا گیا تھا۔

bollywood actor dilip kumar bungalow gate was built in indore
اندور میں تعمیر ہوا تھا دلیپ کمار کے بنگلے کا گیٹ

بھارتی فلموں کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار گزشتہ روز رخصت ہو گئے۔ ان کی وفات سے ان کے چاہنے والے غمزدہ ہیں۔ وہی وہ لوگ بھی دلیپ کمار کو یاد کر رہے ہیں، جنہوں نے دلیپ کمار کے ساتھ وقت گزارا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

ایسے ہی ایک شخص صنعتی شہر اندور کے ہیں، جو پیشے سے فیبریکیٹر ہیں۔ ان کا نام ہے نور محمد کھتری ہے۔ کھتری نے نہ صرف دلیپ کمار کے ساتھ وقت بتایا بلکہ دلیپ کمار کے بنگلے کا دروازہ بھی تعمیر کرایا ہے، جو آج بھی ان کی یادوں کو تازہ کر رہا ہے۔

فیبریکیٹر نور محمد کھتری نے بتایا کہ ہمارے ایک رشتے دار تھے، نور کھتری جو دلیپ کمار کے عزیزوں میں سے تھے یا یوں کہے کہ نور کھتری دلیپ کمار کے عزیز تھے۔ دونوں کے بیچ بڑا دوستانہ تعلقات تھے، جب دلیپ کمار نے اپنے بنگلہ تعمیر کیا تو نور کھتری سے یہ خواہش ظاہر کی کہ بنگلے کے دروازے کی تعمیر کرنا ہے، جس پر نور خطری نے ہمیں ممبئی کے لئے لے کر دلیپ کمار کے بنگلے پر پہنچ گئے۔

ممبئی کے بنگلے پر بات چیت کی۔ اس دوران دلیپ کمار نے ہمیں اپنے ہاتھوں سے چائے بنا کر دی اور جب ہم لوٹنے لگے تو بڑے عزیزی سے الوداع کیا۔ ایک ایسی شخصیت جو ہر انسان بڑی خوشنودی سے ملتے تھے۔

مزید پڑھیں:یوسف خان سے دلیپ کمار تک کا سفر

ایسا لگتا ہی نہیں تھا کہ یہ اتنے بڑے اداکار ہیں۔ دلیپ کمار کو اگر اندور کے خانوں کی یاد آتی تو نور کھتری یہاں سے ان کے لئے کھانا تیار کرکے پلین کے ذریعے ممبئی بھیجتے تھے۔ ایک نایاب شخصیت جو اب ہمارے بیچ میں نہیں ہیں، اس کا ہمیں بڑا افسوس ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details