اردو

urdu

بھوپال: خستہ حال سڑکوں کے خلاف عام آدمی پارٹی نے احتجاج کیا

By

Published : Oct 6, 2021, 7:39 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں آج عام آدمی پارٹی کے ذریعہ پورے ریاست میں خراب سڑکوں کے خلاف احتجاج درج کیا اور ان سب کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

aam aadmi party protested against dilapidated roads in bhopal
خستہ حال سڑکوں کے خلاف عام آدمی پارٹی نے احتجاج کیا

مدھیہ پردیش جس میں عام آدمی پارٹی کے ذریعہ پوری ریاست میں جگہ جگہ احتجاج کیا گیا۔ یہ احتجاج صوبے کی خراب سڑکوں کو لے کر کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

واضح رہے کہ اس بار ہوئی بارش نے حکومت کی پول کھول کر کے رکھ دی ہے۔ پوری ریاست کے ساتھ دارالحکومت بھوپال کی اہم سڑکوں پر بڑے بڑے گڈھے ہو گئے ہیں اور سڑکوں کی خستہ حالی کے چلتے روز ایکسیڈنٹ ہو رہے ہیں، جس سے لوگوں کا سڑکوں پہ چلنا دشوار ہو گیا ہے۔

انہیں سب حالات کو لے کر عام آدمی پارٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ ایک طرف مدھیہ پردیش کی حکومت مہنگا پٹرول بیچ رہی ہے اور دوسری طرف ان سڑکوں کی وجہ سے مہنگائی میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

سات برس بعد چار نوجوانوں کی رہائی، اہل خانہ نے جمعیت علما ہند کا شکریہ ادا کیا

آپ کو واضح کرتے چلیں کہ شیوراج سنگھ چوہان امریکہ کے دورے سے لوٹنے کے بعد انہوں نے یہ بیان دیا تھا کہ ریاست مدھیہ پردیش کی سڑکیں امریکہ سے بہتر ہے، مگر آج جس طرح کا حال ریاست کی سڑکوں کا نظر آ رہا ہے اس میں حکومت اور افسران کے کام کاج میں بدعنوانی صاف نظر آرہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details