اردو

urdu

بجلی نہ ملنے اور آپسی تضاد کے باعث کولگام میں احتجاج

By

Published : Sep 17, 2020, 7:49 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بجلی کی عدم دستیابی کو لیکر لوگوں نے احتجاج کیا جس کے نتیجے میں شوپیاں - کولگام روڈ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہا۔

بجلی نہ ملنے اور آپسی تضاد کے باعث کولگام میں احتجاج، کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل
بجلی نہ ملنے اور آپسی تضاد کے باعث کولگام میں احتجاج، کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل

ضلع کولگام کے علاقے چانسر علاقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شوپیاں - کولگام سڑک پر بجلی کی عدم دستیابی کو لیکر احتجاج کیا۔

احتجاج کے نتیجے میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و معطل رہی۔

بجلی نہ ملنے اور آپسی تضاد کے باعث کولگام میں احتجاج، کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ انکے علاقے میں محکمہ بجلی کی جانب سے جدید ٹرانسفافر نصب کیا گیا تاہم دوسرے علاقے سے تعلق رکھنے والوں نے بجلی کی ترسیلی لاین بچھانے پر اعتراض کیا۔

انہوں نے کہا کہ اعتراض کرنے والے افراد کی وجہ سے جدید ٹرانسفارمر بند پڑا ہوا ہے اور انکا علاقہ کئی مہینوں سے بجلی سے محروم ہے۔

انہوں نے متعلق محکمہ سمیت ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’ہم نے کئی بار متعلقہ افسران کو اس بارے میں آگاہ کیا، تاہم ابھی تک ہمارے علاقے میں بجلی بحال نہیں کی گئی ہے۔‘‘

احتجاج کر رہے لوگوں نے انتظامیہ سے انکے علاقے کو جلد از جلد بجلی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

دریں اثناء نائب تحصیلدار کی جانب سے انکے مطالبات پر جلد غور کرنے کی یقین دہانی کے بعد لوگوں نے احتجاج ختم کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details