کشتواڑ: وزیراعظم نریندر مودی کی یوم سالگرہ کو یادگار بنانے کے لئے بی جے پی دس روزہ خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کرے گی۔ اس بات کی جانکاری سابق وزیر سنیل شرما نے مودی کی یوم سالگرہ پر کیک کاٹنے کے بعد میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کشتواڑ 17 ستمبر سے 7 اکتوبر تک لوگوں کی مدد اور خون عطیہ کیمپ منعقد کرے گی۔