جنتادل سیکولر پارٹی کے رہنما عبدالقیوم انعامدار نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جو لوگ جنتادل سیکولر پارٹی میں تھے، آج وہی کانگریس اور بی جے پی میں شامل ہو کر جنتادل سیکولر پارٹی کو بی جے پی کی بی ٹیم کہہ رہے ہیں۔ JDS Leader on BJP's B Team Remark
JDS Leader on BJP's B Team Remark: 'جنتادل ایس کو بی جے پی کی بی ٹیم کہنا بے بنیاد'
کرناٹک کے ضلع یادگیر کے جنتادل سیکولر پارٹی کے رہنما عبدالقیوم انعامدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی ریاست میں حقیقی معنوں میں سیکولر پارٹی ہے۔ JDS Leader on BJP's B Team Remark
![JDS Leader on BJP's B Team Remark: 'جنتادل ایس کو بی جے پی کی بی ٹیم کہنا بے بنیاد' جنتادل ایس کو بی جے پی کی بی ٹیم کہنا بے بنیاد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15034783-thumbnail-3x2-im.jpg)
جنتادل ایس کو بی جے پی کی بی ٹیم کہنا بے بنیاد
جنتادل ایس کو بی جے پی کی بی ٹیم کہنا بے بنیاد
کانگریس کے سینئر رہنما سی ایم ابراہیم کے کانگریس چھوڑ کر جنتادل سیکولر میں شمولیت اختیار کر نے پر انہوں نے کہا کہ یقینا سی ایم ابراہیم ریاست کرناٹک کے سینئر رہنما ہیں اور وہ ریاست کی سیاست کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ ان کے پارٹی میں آنے سے نہ صرف اقلیتی ووٹ بلکہ دیگر طبقات کے ووٹ بھی جنتادل سیکولر پارٹی کو ملیں گے اور جنتادل سیکولر پارٹی 2023 میں ریاست کرناٹک میں حکومت بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: JDS Leader on BJP Agenda: 'بی جے پی کے فرقہ پرست ایجنڈے کو ناکام کریں گے'