اردو

urdu

گلبرگہ: رمضان کے موقع پر خواتین کی جانب سے جلسہ منعقد

By

Published : Apr 29, 2021, 7:29 AM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں ماہ رمضان المبارک کے موقع پر جلسہ اختتامیہ، سماعت قرآن مجید و تفہیم برائے خواتین بمکان ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نور باغ میں منعقد ہوا۔

گلبرگہ: رمضان کے موقع پر خواتین کی جانب سے جلسہ منعقد
گلبرگہ: رمضان کے موقع پر خواتین کی جانب سے جلسہ منعقد

اس موقع پر 14 رمضان المبارک تکمیل قرآن مجید تلاوت ترجمہ وتشریح وفقہی مسائل کے اختتام کے موقع پر جلسہ اختتامیہ و دعا کا اہتمام عمل میں آیا۔

گلبرگہ: رمضان کے موقع پر خواتین کی جانب سے جلسہ منعقد

اس موقع پر عالمہ عزیزہ سلطانہ انواری نے کہا کہ رمضان المبارک بڑی برکت وعظمت کا مہینہ ہے۔

اسی ماہ میں قرآن مجید نازل ہوا ہے، اللہ رب العزت قرآن مجید میں فرماتا ہے۔ اے ایمان والو ہم نے تم پر رمضان کے روزے فرض کیے ہیں۔

روزہ رکھنا صرف بھوکے رہنا نہیں ہے،بلکہ پورے ادب و شریعت کے ساتھ روزہ کو پورا کیا جائے، تاکہ رمضان المبارک کا اصل مقصد حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ اللہ سے اپنے گناہوں سے معافی مانگے اور ملک میں پھیلی ہوئی کورونا وبا کے خاتمے کے لئے دعا کر یں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی عالمہ رحیم النساء انواری، عالمہ عزیزہ سلطانہ انواری، حا فظ حسنی بیگم انواری، حافظ ثانیہ انجم انواری نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details