اردو

urdu

Irfan Ansari on BJP: 'اب عدالت کو بھی بی جے پی چلا رہی ہے'

By

Published : Mar 15, 2022, 1:18 PM IST

کانگریس کے رکن اسمبلی عرفان انصاری نے حجاب معاملے پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے پر کہا کہ 'میں عدالت کے حکم پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، لیکن میں یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ اب عدالت کو بھی بی جے پی چلا رہی ہے۔' Irfan Ansari on Hijab Case

Irfan Ansari on BJP
Irfan Ansari on BJP

کرناٹک ہائی کورٹ نے آج (15 مارچ کو) فیصلہ سناتے ہوئے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی تمام درخواستوں کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ حجاب پہننا اسلام میں ضروری نہیں ہے۔ اسکولز اور کالجوں میں حجاب پہننے پر پابندی برقرار رہے گی۔ Hijab is not necessary in Islam

'اب عدالت کو بھی بی جے پی چلا رہی ہے'

اس فیصلے کے بعد سیاسی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے۔ کانگریس کے رکن اسمبلی عرفان انصاری نے عدالت کے فیصلے پر کہا کہ 'میں عدالت کے حکم پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، لیکن میں یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ اب عدالت کو بھی بی جے پی چلا رہی ہے۔' Congress MLA Irfan Ansari said BJP is now running the court too

دوسری جانب جھارکھنڈ کی سیاست میں کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے عرفان انصاری نے کہا کہ 'مجھے نہیں معلوم کہ بی جے پی والے کیا کہتے ہیں۔ لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ کانگریس کے تمام وزراء کا کانگریس ہائی کمان کی طرف سے جائزہ لیا جا رہا ہے، ہر چیز کا فیصلہ ان کے کاموں کے جائزے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details