اردو

urdu

Girl committed suicide in Ranchi جھارکھنڈ میں ایک لڑکی کی خودکشی، گھروالوں کا عاشق پر تبدیلیٔ مذہب کیلئے دباؤ ڈالنے کا الزام

By

Published : Jun 2, 2023, 11:05 AM IST

Updated : Jun 2, 2023, 1:50 PM IST

رانچی کے کھلاری میں ایک لڑکی نے خودکشی کر لی ہے۔ لڑکی گھر والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی کا عاشق اس پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا، جس سے تنگ آکر اس نے خود کشی کرلی۔

مبینہ لو جہاد کا معاملہ
مبینہ لو جہاد کا معاملہ

رانچی: ریاست جھارکھنڈ کے کھلاری علاقے میں رہنے والی ایک نابالغ لڑکی نے بدھ کی دیر رات خودکشی کر لی۔ نابالغ کے رشتہ داروں نے الزام عائد کیا کہ لڑکی کے کسی دوسرے مذہب کے لڑکے سے تعلقات تھے، جو کھلاری میں رہتا ہے۔ لڑکا لڑکی پر مبینہ طور پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈال رہا تھا، اسی لیے اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ملزم بھی نابالغ ہے: تھانہ کھلاری کے انچارج فرید عالم نے بتایا کہ والد کے بیان پر لڑکے کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ لڑکا بھی نابالغ ہے۔ لڑکی کے والد نے الزام لگایا ہے کہ نابالغ لڑکے نے دو سال قبل ان کی بیٹی سے اپنا مذہب پوشیدہ رکھ کری رانچی کے پہاڑی مندر میں چھپ کر شادی کی تھی۔ اس کے بعد اس نے لڑکی پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے اس کی بیٹی نے خودکشی کر لی۔

نابالغ کا ایک بیٹا ہے: خودکشی کرنے والی نابالغ لڑکی کا ایک بچہ بھی ہے۔ لڑکی کے گھر والوں کا الزام ہے کہ بچہ بھی ملزم نابالغ لڑکے کا ہے۔ لڑکی کے والد نے تھانے میں دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ 31 مئی کی رات اس نے خود اپنی بیٹی کو لڑکے کے ساتھ بات کرتے ہوئے پکڑا۔ دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ لڑکا اس پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا تاکہ وہ اسے اپنے پاس رکھ سکے۔

مزید پڑھیں:SC Refuses to Vacate Gujarat HC's stay order: مبینہ لوجہاد پر جمعیت علمائے ہند کو ملی کورٹ سے بڑی کامیابی

پولیس تحقیقات میں مصروف:کھلاری تھانے کے انچارج فرید عالم نے بتایا کہ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رانچی کے RIMS بھیج دیا گیا ہے۔ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔ ساتھ ہی پولیس کی جانچ میں ملزم لڑکا نابالغ پایا گیا ہے۔ اسے جوونائل کورٹ میں پیش کرنے کے بعد اسے نابالغ گھر بھیج دیا جائے گا۔

Last Updated :Jun 2, 2023, 1:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details