اردو

urdu

جی ایم سی جموں میں ایل ایم او پلانٹ شروع

By

Published : Nov 21, 2020, 2:28 PM IST

گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں میں لیکوڈ میڈیکل آکسیجن پلانٹ آج شروع کیا گیا جس سے کووڈ مریضوں کے لئے آکسیجن کی سپلائی میں بہتری آئے گی۔

فائنانشل کمشنر، اتل ڈولو
فائنانشل کمشنر، اتل ڈولو

یونین ٹریٹری میں یہ اِس نوعیت کے پہلے اہم پلانٹ کی تنصیب ہے جس سے مستقبل قریب میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ اس پلانٹ کی تنصیب سے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کووڈ اور غیر کووڈ مریضوں کے لئے بہتر صحت سہولیات بہم رکھ سکتا ہے۔

فائنانشل کمشنر، اتل ڈولو نے میڈیکل کالج جموں کے میکنیکل اور سول انجینئرنگ شعبوں سے وابستہ افسران کو مبارک باد پیش کی۔

فی الوقت حساس مریضوں کے لئے آکسیجن کی سپلائی مختلف ذرائع سے پوری کی جارہی تھی اور یہ پلانٹ فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم کی رہنمائی میں نصب کیا گیا اور اس پر کام مقررہ مدت سے قبل مکمل کیا گیا۔

فائنانشل کمشنر، اتل ڈولو نے میڈیکل کالج جموں کے میکنیکل اور سول انجینئرنگ شعبوں سے وابستہ افسران کو مبارک باد پیش کی۔

لیکوِڈ میڈیکل آکسیجن پلانٹ 20کے ایل کی صلاحیت رکھتا ہے اور متعلقہ ایجنسی جی ایم سی ہسپتال جموں کی ضروریات کے مطابق ایل ایم او بلا رُکاوٹ فراہم کرتی رہے گی۔

پلانٹ کی تنصیب پر 58.01 لاکھ کی رقم صرف ہوئی ہے اور ا س کو چلانے پر مارچ 2021ءکے آخیر تک 234.29 لاکھ روپے کا خرچہ آئے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details