اردو

urdu

محکمہ بجلی کے ملازم کی کرنٹ لگنے سے موت

By

Published : Dec 30, 2020, 10:36 AM IST

مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ 'ملازم کی موت محکمہ بجلی کی لاپروائی کے سبب ہوئی ہے۔'

محکمہ بجلی کے ڈیلی ویجر ملازم کی کرنٹ لگنے سے موت
محکمہ بجلی کے ڈیلی ویجر ملازم کی کرنٹ لگنے سے موت

ریاسی ضلع کے کنڈائی دارنتھل سجرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے محکمہ بجلی کے ڈیلی ویجر ملازم کی موقع پر موت ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق ڈیلی ویجر ملازم کی موت اس وقت ہوئی جب وہ بجلی ترسیلی لائنوں کی مرمت کر رہا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ ڈیلی ویجر ملازم بجلی تاروں کی مرمت کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک بجلی آگئی اور اس کی موت ہوگئی۔

محکمہ بجلی کے ڈیلی ویجر ملازم کی کرنٹ لگنے سے موت

ہلاک ہونے والے ڈیلی ویجر ملازم کی شناخت بشیر احمد ولد عبد الغفار حجام ساکن کلوا کے طور ہوئی ہے۔

لوگوں نے محکمہ بجلی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ملازم کی موت محکمہ کی لاپروائی سے ہوئی ہے۔

لوگوں کے مطابق مذکورہ ملازم کی 15 دن قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details