اردو

urdu

ولر جھیل کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل

By

Published : Feb 4, 2020, 8:30 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:41 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں واقع ولر جھیل جو اپنے قدرتی حسن سے مالا مال اور دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کے لیے جانی جاتی تھی، آج کل ویرانی کا منظر پیش کر رہی ہیں کیونکہ یہاں اب جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کے ڈھیر نظر آرہے ہیں۔

ولر جھیل کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل
ولر جھیل کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل


ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے زرمنز گاؤں جو کہ ولر جھیل کے کنارے پر واقع ہے وہاں کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ان کا روزگار جھیل کے حیاتی اور نباتاتی اشیاء پر منحصر ہے جیسے کہ سنگھاڑے، مچھلی، ندرو لیکن جھیل کی خستہ حالت سے ان کے روزگار پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے۔

ولر جھیل کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل

انہوں کا مزید کہا کہ' ہم تقریبا بیس ہزار خاندان اس جھیل سے براہ راست روزگار حاصل کر رہے تھے لیکن جھیل میں سنگھاڑے، مچھلی اور مشہور ندرو کی پیداوار کم ہوئے کی وجہ سے روزگار بھی ختم ہونے کے قریب ہے۔'

انہوں نے کہا کہ' اگر حکومت نے اس جھیل کے تحفظ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی تو وہ دن دور نہیں جب جھیل کو زندہ رکھنے والی نباتات صرف کتابوں میں نظر آئیں گے اور جھیل کا خاتمہ ہو جائے گا۔

مقامی آبادی نے حکومت سے گزارش کی کہ وہ اس جھیل کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کرے۔

Intro:Body:

jk: Wular lake dying a slow death


Conclusion:
Last Updated :Feb 29, 2020, 4:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details