اردو

urdu

ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج پر حنان مُلا کا بے لاگ تجزیہ

By

Published : Dec 22, 2020, 12:18 PM IST

آل انڈیا کسان سبھا کے جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمان حنان مُلا نے ای ٹی وی بھارت اردو کے مدیر خورشید وانی کے ساتھ ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج پر خاص بات چیت کی۔

ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج پر حنان مُلا کا بے لاگ تجزیہ
ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج پر حنان مُلا کا بے لاگ تجزیہ

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وادی کشمیر کے حالات دھماکہ خیز ہوگئے اور ڈی ڈی سی کے انتخابات ان ہی حالات میں ہوئے۔ پوری وادی میں غم و غصہ ہے اور مرکزی حکومت نے یہاں انتخابات کروا دیے۔

ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج پر حنان مُلا کا بے لاگ تجزیہ

ریاستی درجے کو ختم کر دیا گیا، لوگوں سے ووٹ دینے کا جمہوری حق چھین لیا گیا، میڈیا اداروں کی حیثیت ختم کردی گئی، صحافیوں پر بندشیں عائد کی گئیں، تشہیری مہم پر قدغنیں لگا دی گئیں اور ایسے حالات میں انتخابات کرائے گئے کہ اسے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کہنا مشکل ہے۔ کئی سیاسی رہنماؤں کو نظربند کردیا گیا اور ان پر کئی طرح کے چارجز لگاکر ان کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے، ایسے حالات میں الیکشن کرانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details