اردو

urdu

ETV Bharat / state

National Games 2022 چمبا کی سیما نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتا

ہماچل پردیش کے ضلع چمبا کی سیما نے 36ویں نیشنل گیمز میں 10000 میٹر کی دوڑ میں طلائی تمغہ جیتا۔ اس سے قبل سیما نے 5000 میٹر کی دوڑ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ Chamba girl Seema wins gold

چمبا کی سیما نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتا
چمبا کی سیما نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتا

By

Published : Oct 4, 2022, 9:09 AM IST

ہمیرپور:ہماچل پردیش کے ضلع چمبا داخلی علاقوں سے آنے والی لڑکی سیما نے پیر کو یہاں 36ویں نیشنل گیمز میں 10000 میٹر کی دوڑ میں طلائی تمغہ جیتا۔ سیما نے 33 منٹ 8 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ ریس میں پہلا مقام حاصل کیا۔ ہریانہ کی بھارتی دوسرے اور اتر پردیش کی کویتا یادو تیسرے نمبر پر رہیں۔ Seema wins gold in National Games

اس سے قبل سیما نے ہفتہ کو 5000 میٹر کی دوڑ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ نیشنل گیمز میں ان کی کارکردگی کی وجہ سے نوجوانوں میں کافی جوش و خروش ہے۔ ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ رنر نے اپنا گریجویشن مکمل کر لیا ہے اور وہ بھوپال کے سینٹر آف ایکسیلنس میں پریکٹس کرنے والی ایتھلیٹ ہیں۔ سیما کے ابتدائی کوچ کیہر سنگھ پٹیال نے کہا کہ انہیں اپنے ٹرینی کی کارکردگی پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: National Games 2022 سبرامنیم شیوا نے پینتیس سال پرانا قومی کھیلوں کا ریکارڈ توڑا

نیشنل اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے دھرم شالہ سنٹر کے کوچ، پٹیال نے کہا کہ سیما کے دھرم سالہ میں آںے کے بعدسے انہیں معلوم تھا کہ وہ قومی سطح کی کھلاڑی بنیں گی اور انہوں نے قومی کھیلوں میں دو تمغے جیت کر یہ ثابت کر دیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details