اردو

urdu

Gujarat Assembly Election 2022 شاہ عالم درگاہ سے ووٹ کی اپیل

By

Published : Dec 5, 2022, 8:27 AM IST

Updated : Dec 5, 2022, 8:34 AM IST

آج گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ ہونے والی ہے جس کے پیش نظر شاہ عالم درگاہ کے خادم نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے نکل کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ Gujarat Assembly Election 2022

Etv Bharat
Etv Bharat

احمدآباد: گجرات میں آج دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ ہونی ہے۔ شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے گجرات اسمبلی انتخابات میں لوگوں سے زیادہ زیادہ ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں گجرات کے مختلف حصوں اور گاؤں میں کم ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس لیے میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے عوام کریں۔ اپنے حق کا استعمال کرے اور ایک بہترین حکومت بنائیں۔ ایسی سرکار بنائیں جو احمدآباد کے دانی لمڈا میں موجود چنڈولہ تالاب کے لیے ترقیاتی کام کرے یہاں کے غریبوں کے لیے وکاس کا کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شاہ عالم درگاہ میں دعائیں بھی کیں کہ گجرات اسمبلی انتخابات امن و امان کے ساتھ مکمل ہو کوئی بھی ناخوشگوار واقعات پیش نہ آئے۔ امن و امان کے ساتھ ووٹنگ ہو۔ Gujarat Assembly Election 2022

شاہ عالم درگاہ سے ووٹ کی اپیل
Last Updated :Dec 5, 2022, 8:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details