اردو

urdu

BJP Welcomes Delimitation commission Report: ڈوڈہ میں بی جے پی نے حدی بندی کمیشن کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا

By

Published : Dec 24, 2021, 7:41 PM IST

ڈوڈہ میں بی جے پی ضلع صدر سوامی راج شرما نے حدی بندی کمیشن کی رپورٹ کا خیر مقدم BJP Doda Welcomes Delimitation Commission Report کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے وعدے کے مطابق جموں و کشمیر کے دونوں صوبوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جا رہا ہے۔

ڈوڈہ میں بی جے پی نے حدی بندی کمیشن کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا
ڈوڈہ میں بی جے پی نے حدی بندی کمیشن کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھارتی جنتا پارٹی کے ضلع صدر سوامی راج شرما BJP Doda President Swami Raj Sharma نے حد بندی کمیشن اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جموں ڈویژن میں 6 اور وادی کشمیر میں 1 سیٹ بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم BJP Doda Welcomes Delimitation Commission Report کیا ہے۔

سوامی راج شرما یہاں ڈوڈہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے وعدے کے مطابق جہاں تک سماجی و سیاسی حیثیت کا تعلق ہے جموں و کشمیر کے دونوں صوبوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے جموں کے ساتھ کیا جانے والا امتیاز بی جے پی کے اقتدار میں آنے سے ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حد بندی سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ترقیاتی بنیاد میں برابر کا حصہ ملے گا۔

مزید پڑھیں: Altaf Bukhari On Delimitation: اپنی پارٹی کا حدبندی کمیشن کی سفارشات کے خلاف احتجاج کا اعلان

ABOUT THE AUTHOR

...view details