اردو

urdu

Eid ul Fitr 2023 ڈوڈہ میں عیدالفطر کے حوالے سے انتظامات مکمل

By

Published : Apr 21, 2023, 4:32 PM IST

ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے عید الفطر کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کی ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے اس حوالے سے عیدگاہوں، مساجد اور بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں صاف صفائی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔

arrangements-for-eid-ul-fitr-completed-in-doda
ڈوڈہ میں عید الفطر کے حوالے سے انتظامات مکمل

ڈوڈہ میں عید الفطر کے حوالے سے انتظامات مکمل

ڈوڈہ:ڈوڈہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ، ایس ایس پی ڈوڈہ نے عید الفطر سے قبل عیدگاہوں، مساجد اور بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں صاف صفائی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈوڈہ ضلع بھر میں عید کی نماز کی تقریبات کو آسانی اور خوش اسلوبی سے ادا کرنے کے لیے ڈپٹی کمیشنر ڈوڈہ ویش مہاجن نے ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم، صدر ایم سی ڈوڈہ وید پرکاش گپتا، ایس ای جے ایس ڈی انیل گپتا سمیت مختلف محکموں کے افسران کے ہمراہ عیدگاہوں، مساجد اور بازاروں کا دورہ کیا۔
بعد میں ڈی سی نے افسارن کے ہمراہ ھدرواہ میں جامع مسجد اور عیدگاہ کا دورہ بھی کیا۔ اس دوران انہوں نے بھدرواہ کے بازار کا بھی معائنہ کیا۔ ڈی سی نے دورے کے دوران محکمی جل شکتی اور محکمہ بجلی کو ہدایت دی ہے کہ وہ عید الفطر کے موقعپر لوگوں کے لیے پانی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے میونسپل حکام سے عیدگاہوں کیہ صفائی اور ان میں انتظامات اور عیدگاہ تک جانے والی سڑکوں کی صاف صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

مزید پڑھیں:Eid ul Fitr Shopping ترال میں عیدالفطر کی تیاریاں زوروں پر، بازاروں میں رونق

ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے عید کے موقع پر ٹریفک کے لیے خاصے اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی تاکہ عیدگاہ آنے والے لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بھدرواہ میں بازار کے معائنے کے دوران، ڈی سی نے دکانداروں پر زور دیا ہے کہ وہ منافع خوری سے گریز کریں اور منظور شدہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی چیزیں فروخت کرنے کی تلقین کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details