ETV Bharat / state

Eid ul Fitr Shopping ترال میں عیدالفطر کی تیاریاں زوروں پر، بازاروں میں رونق

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 6:25 PM IST

عیدالفطر کے سلسلے میں وادی کشمیر کے بازاروں میں جمعرات کے روز لوگوں کی گہما گہمی دیکھنے کو ملی۔ اس دروان لوگ ایشاء ضروریہ کی چیزیں سمیت ملبوسات خریدنے میں نظر آئے۔

eid-preparations-in-full-swing-markets-abuzz-with-festive-spirit
بازاروں میں خریداروں کی بھیڑ

ترال میں عیدالفطر کی آمد کے سلسلے میں بازاروں میں خریداروں کی بھیڑ

ترال: پوری وادی کی طرح ترال سب ضلع میں بھی عید الفطر کے سلسلے میں آج بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو ملی اس دوران لوگ اشیاء خردونی کی چیزیں خریدنے میں مصروف دیکھے گئے۔ بس اسٹینڈ ترال کے ساتھ ساتھ ترال بالا اور دیگر کئ مقامات پر اس دورانم ٹریفک جامنگ کے مناظر دیکھنے کو ملے،حالانکہ حکام نے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو بھی نقل و حمل کو آسان بنانے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

صبح سویرے سے ہی لوگ بیکری دکانوں پر مختلف بیکری و مٹھائی مصنوعات، مٹن کی دکانوں پر گوشت اور دودھ کی دکانوں پر دودھ کے مصنوعات بشمول پنیر کی خریداری میں نظر آئے۔ اس کے علاوہ کریانہ ، پھل، سبزی اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکانوں پر بھی لوگوں کو بڑی تعداد میں خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔بیشتر بیکری و مٹھائی، مٹن، چکن اور دودھ دہی کی دکانوں پر لوگ قطاروں میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے نظر آئے۔

اس دوران گوشت، مرغ فروشوں اور بیکری پر لوگوں کی خاصی بھیڑ دیکھنے کو ملی، تاہم کئی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے شکایت کی کہ ترال میں عید سے قبل ناجائز منافع خوروں کے حوصلے بلند ہوگے ہیں اور مہنگائی کو قابو کرنے کے تمام سرکاری دعوے سراب ثابت ہو گے کہ کیونکہ بازاروں میں گوشت،مرغ اور بیکری کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء ضروریہ کی چیزوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے اور سرکاری نرخ ناموں پر کہیں عمل درآمد ہی نہیں ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Eid ul Fitr Shopping In Kashmir عید الفطر کے پیش نظر بازاروں میں گہما گہمی

بتادیں ترال علاقے میں نماز عید کے بڑے اجتماعات خانقاہ فیض پناہ ترال،دارالعلوم نور السلام،اور عیدگاہ میں منعقد ہوتے ہیں جہاں فرزندان توحید بڑی تعداد میں شکرانہ کی نماز ادا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.