اردو

urdu

Rahul Gandhi Slams PM Modi حکومت کو تمام پیسہ اڈانی گروپ میں لگانے کی وجہ بتانی چاہیے: راہل گاندھی

By

Published : Mar 27, 2023, 3:50 PM IST

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ 'حکومت کو تمام پیسہ اڈانی گروپ میں لگانے کی وجہ بتانی چاہیے۔' Rahul Gandhi targets PM Modi

حکومت کو تمام پیسہ اڈانی گروپ میں لگانے کی وجہ بتانی چاہئے: راہل گاندھی
حکومت کو تمام پیسہ اڈانی گروپ میں لگانے کی وجہ بتانی چاہئے: راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا پیسہ اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں کیوں لگا رہی ہے، اس کا ملک کو جواب چاہئے لیکن حکومت خاموش ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں جو رقم غلط طریقے سے لگائی گئی ہے اس کے بارے میں سوالات پوچھے جارہے ہیں لیکن اس کی نہ جانچ کی جارہی ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی جواب دیا جارہا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا 'ایل آئی سی کی پونجی اڈانی کو۔ ایس بی آئی کا پونجی اڈانی کو۔ ای پی ایف او کا سرمایہ بھی اڈانی کو۔ موڈانی کے انکشاف کے بعد بھی عوام کی ریٹائرمنٹ کی رقم اڈانی کی کمپنیوں میں کیوں لگائی جا رہی ہے؟ وزیراعظم جی ، نہ کوئی تحقیقات، نہ جواب ۔ اتنا خوف کیوں؟

دریں اثنا کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی سوال کیا کہ چند سالوں میں اڈانی کی دولت 12 لاکھ کروڑ روپے تک کیسے پہنچ گئی اور جب کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس بارے میں سوال کیا تو ان کی آواز کو دبانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کی رکنیت منسوخی پر مودی حکومت پر حملہ بولا۔ پرینکا نے کہا کہ جب راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں اڈانی کی لوٹ مار پر سوال اٹھایا تو ان کی آواز کو دبانے کی سازشیں کی گئیں۔ اب راہل کے یہ سوال پورے ملک میں گونجیں گے۔ واضح رہے کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کو سورت کی ایک عدالت نے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں دو سال کی سزا سنائے جانے کے بعد لوک سبھا سے نااہل قرار دے دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details