نئی دہلی:دہلی پولیس نے پیر کو بتایا کہ اس نے پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں سپاری لے کر قتل کرنے والے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے Three arrested in Musawala murder case۔
دہلی پولیس کے مطابق، اس کے خصوصی سیل نے گرفتار افراد کا نام پریا ورت فوجی، کشش عرف کلدیپ اور کیشو بتایا ہے اور کہا ہے کہ یہ تینوں شارپ شوٹرز کے ماڈیول کے طور پر جرائم کرتے رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق فوجی کو گجرات کے مُندرا سے گرفتار کیا گیا۔ وہ اس ماڈیول کا مرکزی شوٹر بتایا جا رہا ہے اور موسے والا کے قتل کے وقت وہ بولیرو گاڑی میں بھی موجود تھا۔ اس کے پاس سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔