دہلی:معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی نے راجیہ سبھا میں ممبر آف پارلیمنٹ کے طور پر حلف لیا انہیں کانگریس نے مہاراشٹر سے راجیہ سبھا میں منتخب کرکے بھیجا ہے۔ پارلیمنٹ میں حلف لینے کے بعد عمران پرتاپ گڑھی نے مولانا ابو الکلام آزاد کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ کر اپنے نئے سفر کا آغاز کیا اس دوران عمران پرتاپ گڑھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی خواہش تھی کہ جب بھی وہ پارلیمنٹ میں اپنے سفر کا آغاز کریں تو اس سے قبل وہ مولانا ابو الکلام آزاد کے مزار پر حاضری دیں۔' Imran Pratapgarhi Visit Maulana Azad Shrine
عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ 'اس ملک میں جنگ آزادی کے بعد جب یہ ملک آزاد ہو رہا تھا اس وقت میں جو مسائل تھے تب مولانا ابوالکلام آزاد نے جامع مسجد کی سیڑھیوں پر کھڑے ہوکر تاریخی تقریر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 'اس تقریر کو ملک کے تمام امن پسند لوگوں کو سننے کی ضرورت ہے۔ میں ان کی اس تاریخی تقریر کو بارہا سنتا ہوں وہ میرے لیے ایک رول ماڈل ہیں اسی لیے میرا یہ خواب تھا کہ جب بھی میں پارلیمنٹ میں حلف لوں تو اس کے بعد سب سے پہلے میں مولانا ابوالکلام آزاد کے مزار پر حاضری پیش کروں۔'